

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں لارڈ مئیر کونسلر شوکت اور
کاروباری شخصیات اور کمیونٹی رہنماؤں کی بھرپور شرکت دو لاکھ پونڈ۔ کے قریب فنڈ اکٹھا ھو ا مانچسٹر میں معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت اور نبیل مسرت کے تعاون سے ووئ لو مانچسٹر چیریٹی کے زیر اہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مانچسٹر کی کاروباری، سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا مقصد مستحق افراد کی مدد اور مختلف فلاحی منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکاء نے چیریٹی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ووئ لو مانچسٹر چیریٹی مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ چیریٹی کے ذریعے جمع ہونے والی رقم مختلف فلاحی اداروں اور کمیونٹی کے مستحق افراد کی معاونت پر خرچ کی جاتی ہے۔ جو نوجوان قابلیت کے باوجود مالی مشکلات کی وجہ سے آگے بزرہنے کے لئے مشکلات ہوتی ھے انکو ماہ لو مانچسٹر چیریٹی سپورٹ کرتی ھے -تقریب میں لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر شوکت علی نے بھی شرکت کی، جبکہ معروف کاروباری شخصیت اور پولن اسٹریٹ کیپیٹل کے مینیجنگ پارٹنر لنڈسے میک مرے نے کلیدی خطاب کیا۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں چیئرمین برطانیہ پراپرٹی محمد جمیل – بیرسٹر عامر الیاس – کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر ایوب – سابق لارڈ مئیر عابد چوہان – کونسلر باسط شیخ – اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف مستحق افراد کی مدد کے لیے وسائل فراہم کرتی ہیں بلکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ووئ لو مانچسٹر چیریٹی کے سالانہ ڈنر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں
