جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس نے لاک ڈاؤن کی آڑ میں شہر میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے مولاداد پھاٹک پر دو روز سے گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرک روک پر شہر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جس پر گڈز ٹرانسپورٹ کے علی رضا اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت دی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی جانب سے بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے دو روز سے شہر کے باہر ٹرک روک کر پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جا رہی ہے جو دے رہا ہے اس شہر میں داخل ہو نے دیا جا رہا ہے وبا کی اس مشکل گھڑی میں بھی پولیس کی زیادتیاں بند نہیں ہوئی ہیں آئی جی سندھ جیکب آباد پولیس کی اس لوٹ مار کا نوٹس لیں اور کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدر اصغر تنیو نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
