ڈی جی رسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر اور رسکیو فوکل پرسن محمد وسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔صوبائی ترجمان
پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ کرونا وائرس وبا پھیلنے سے بچنے کے لئے ڈی جی میجر جنرل حسناط عامر گیلانی کنٹونمنٹ بورڈ اتھارٹی ،ڈی جی رسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر اور رسکیو فوکل پرسن محمد وسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے انہوں نے کہا کہ دو روز قبل عالمگیر سٹریٹ کینٹ صدر اور نوتھیہ میں محلوں میں مزید کرونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کی نشاندھی پر ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ کے حکم پر کینٹ صدر عالمگیر سٹریٹ نزد نوتھیہ پھاٹک اور مین شاہراوں پر سپرے کروایا گیا اور نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ میں ڈبیلو ایس ایس پی کی جانب سے سینٹائزر کولر لگوائے گئے جس پر اہل مکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بروقت عملی ٹھوس اقدامات اٹھانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بحثیت ایک زمے دار شہری ہونے کے ناطے ہم سب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اچھے اقدامات کی بھرپور انداز میں حمایت جاری رکھیں گے اور جہاں کئی بھی کرونا وائرس وبا کے حوالے سے عوامی مسائل ہوں اسکی نشاندھی اور ان مسائل کے حل کرنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرینگے تا کہ یہ کرونا وائرس وبا مزید ہمارے حلقوں میں نہ پھیلے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ اتھارٹی رسکیو 1122اور ڈبیلو ایس ایس پی سی ای او کی جانب سے کرونا وائرس وبا کو روکنے کے حوالے سے بہترین اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ ملکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رھیں۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں پولیس انتظامیہ اور حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو جائے کیونکہ یہ کرونا وبا انتہائی مہلک اور نہایت خطرناک ہے جس کا واحد علاج احتیاط اور سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ بار بار ہاتھوں کو چہرے صابن ڈیٹول سے دھوتے رہیں۔