جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں پولیس نے پکڑ دھکڑ کے ذریعے دھندا شروع کردیا، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کو گرفتارکرکے جیب میں موجود رقم نکال کر چھوڑ دیا جانے لگا، شہری پولیس کی رویے سے نالاں
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں پولیس کی جانب سے شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے خلاف شکایات موصول ہورہی ہیں کہ پولیس لاک ڈاؤن کی آڑ اپنا دھندا کررہی ہے اورضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کو پکڑ کر انہیں مار پیٹ کی جاتی ہے اور بعد میں مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیکر ان کی جیب میں موجود رقم نکال کر چھوڑ دیا جاتا ہے،جیکب آباد میں سٹی تھانہ اور سول لائن تھانہ کے ایس ایچ اوز کے خلاف سب سے زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں، پولیس کی ایسی ذیادتیوں پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ضروری کام کے لیے نکلنے والے لوگوں کو بلاجواز گرفتار کرکے انہیں رشوت لیکر چھوڑ دیتی ہے، شہریوں نے ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی بلاجواز ذیادتیوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کو تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔