تازہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 424 ریکارڈ کی گئی۔
یورپ(چیف اکرام الدین) یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی تازہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 424 ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس تیزی پھیل چکا ہے۔کورونا سے متعلق عالمی سطح پر معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق یورپ میں اس وقت کورونا کے متاثرین 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں ایک ہی دن میں 44 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 ملین سے اوپر چلی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 4 ہزار کے قریب نئی ہلاکتوں کے بعد یورپ میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 92 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد اس وقت شدید بیماری کی حالت میں ہیں۔اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کی یومیہ بریفنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے تقریباً نصف متاثرین براعظم یورپ کے مختلف ممالک میں ہیں۔دریں اثناء 185ممالک میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور متاثرین کی عالمی سطح پر 21 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔