جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت،محکمہ مال، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، زراعت، کالجز، پنجاب فوڈ اتھارٹی افسر ان نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے انڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے حوالہ سے 1456ہاٹ سپاٹ ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر تعاون کرنے والے مزید محنت و لگن سے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات اٹھائیں کی ہدایات بھی دی گئیں، ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرو یلنس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔
