جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر عبداللہ گل اور دیگر سربراہان نے شرکت کی۔
ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس منصورہ میں منقعد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس منصورہ میں منقعد ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل، اور دیگر 23 جماعتوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو دشمن قوتوں کیخلاف لڑنا چاہئے اس وقت دشمن قوتوں کیخلاف ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ دشمن قوتوں کو شکت ملے اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرقہ واریت اور اسلام دشمن قوتوں کی کارستانیوں کیخلاف تمام دینی قوتوں کا مشترکہ اعلامیہ قومی جذبات کا ترجمان ہے اس موقع پر چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اتحاد کے بغیر کوئی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں اس وقت ہم سب کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔