جہلم شہر کے پوش علاقہ بلال ٹاؤن کی ٹوٹی گلیاں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہر کے پوش علاقہ بلال ٹاؤن کی ٹوٹی گلیاں، جگہ جگہ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث علاقہ مسائل کا گڑھ بن گیا۔ سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گندا پانی خالی پلاٹوں میں جمع ہونے کیوجہ سے آبادی میں موجود پلاٹ جوہڑ وں میں تبدیل ہو نے لگے، جوہڑوں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث شہری مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ جگہ جگہ گٹروں کا پانی کھڑا، شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا، کچی اور ٹوٹی پھوٹی گلیوں میں علاقہ مکینوں کا چلنا پھرنا محال ہو چکا ہے، شہر سے ملحقہ آبادیوں میں سیاسی نمائندوں اور ضلعی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث شہری علاقے مسائل کا گڑھ بن گئے ہیں، ٹوٹی پھوٹی اور کچی سڑکوں پر بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں گلیوں و بازاروں میں بکھرے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں اور گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن اور بدبونے علاقہ مکینوں کا سانس لینا بھی محال کر دیا ، علاقہ مکینوں نے سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر، گندے پانی کی نکاسی اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقہ مکین موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں