جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پاکستانی نژاد برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت نوح انسانی کے انتہائی نازک دوراہے پر کھڑی ہے، دنیاء کے ترقی یافتہ ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک بھی عالمی وباء کورونا کی لپیٹ میں ہیں، اس سے نمٹنے کے لئے ہر ایک اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ رجوع اللہ کا اہتمام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے موجود حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ طبقات خصوصاً دیہاڑی دار اور مزدور افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر راشن اور احساس کفالت پروگرام کے تحت نقد رقم کا تحفہ پیش کرکے غریب دیہاڑی دار سفید پوش طبقہ کے مسائل کے حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سفید پوش جو کسی حالت میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسلامی روایات کے عین مطابق کوشش کرتے ہوئے حکومت نے مستحق افراد کی امداد کی پاکستان کی سماجی، رفاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی رات کی تاریکی میں ان کی مدد کرکے حقوق العباد پر عمل کیا، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحب ثروت افراد اور سیاسی جماعتوں کے قائدین اس نازک موقع پر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بلا تفریق مذہب و مسلک تمام مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ ماہ صیام میں غریب مستحق دیہاڑی دار افراد بہتر طریقے سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے گھروں کااندر روزے رکھنے کا اہتمام کر سکیں۔
