محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب زونل پاکپتن سرکل ساہیوال کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم چیچہ وطنی، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب زونل پاکپتن سرکل ساہیوال کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشنی میں سیرت النبی کانفرنس بلدیہ ھال چیچہ وطنی میں زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر شاہد ندیم رانا منعقد ہوئی سیرت النبی کانفرنس سے ڈسٹرکٹ خطیب محکمہ اوقاف ساہیوال حضرت علامہ مولانا محمد سلیم، خطیب مرکز اہلسنت نورالمساجد مفتی ظہیر احمد بابر فریدی،خطیب جامع مسجد بلاک نمبر 12 مفتی محمد ساجد،مفتی عبد الغفار خطیب لکڑ منڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم کی پیاری زندگی ہر معاملے میں ہماری رہنمائی فرماتی ہے آج ہمارے ہاں یہ جو معاملات ہیں ہم صرف جسمانی طور پر بیمار نہیں بلکہ روحانی طور پر بھی بیمار ہیں روح کی تازگی کے لیے ضروری ہے کہ بندےکا ظاہر بھی پاک ھو مقررین نے مزید کہا کہ آلودگی کا تعلق پانی تک محدود نہیں آلودگی ناپ تول کے اندر بھی ھو سکتی ھے گاڑیوں کا دھواں بھی ھو سکتا ھے پریشن ہان بھی ھو سکتا ھے حالات جنگ میں بھی درختوں کو نہیں کاٹنا چاہیے راستے یاد رکھو صفائی نصف ایمان ہے ہم نے اپنی خواہشات کو چھوڑنا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے اور احکامات کو دیکھنا ہے دوندار روزانہ صفائی کرکے اپنی دوکان کے سامنے سڑک پر کوڑا پھینک دیتے ہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو راستہ صاف رکھنے کا حکم دیا اور آپ کے فرمان کے مطابق کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان بھی محفوظ رہیں اس موقع پر مقررین نے فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کانفرنس میں ایس ایچ او تھانہ صدر رانا آصف سرور،سابق چیرمین بلدیہ رانا اجمل خاں،رہنما پاکستان تحریک انصاف راؤ محمد اسلم خاں،گولڈن پرل کے حافظ ساجد محمود،چوہدری محمد امجد یسین ، محمد ضیاء صدر مرحبا نعت کونسل ، ظفراقبال انصاری صدر تحصیل پریس کلب، یاسر مغل ، جمعیت علماء اسلام کے حافظ حبیب اللہ چیمہ ،حاجی عبدالسلام،حافظ محمد حسین،حافظ اختر حسین شجاع، چوہدری ارشد فاروقی، احمد مولانا احمد علی تونسوی، ٹائیگر فورس و سوشل میڈیا ٹیم پی ٹی آئی رانا احسن سردار،،احمد رضا، شیخ اویس ، عابد محمود انصاری، رائو محمد کلیم رہنما پی ٹی آئی سمیت علماء کرام، سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات، تاجر برادری ، صحافی برادری نے بھی شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر حضرت علامہ مولانا پیر غلام مصطفی چشتی نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں