جہلم(عمیراحمدراجہ +سید اکرم حسین بخاری)جہلم خون سفید ہوگیا، بھتیجے نے سگی چچی کو جائیداد سے محروم کر دیا، بیوہ خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ندیم نذیر نامی بھتیجے نے بیوہ چچی کو جائیداد سے محروم کر دیا، تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر3ضیاء سٹریٹ کی رہائشی بیوہ طاہر محمود نے تھانہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کی مالکیتی جگہ 6 مرلے جہاں مکان تعمیر ہیں محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے میرے بھتیجے نے جعلی رجسٹری کروا لی جبکہ پیرا غیب میں بھی ہماری قیمتی اراضی ہمیں بتائے بغیر جعل سازی سے فروخت کر دی ہے۔جبکہ میری جائیداد کے وراث میرے حقیقی بچے ہیں،بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی تحقیقات کروائی جائے جعل سازی میں ملوث محکمہ مال کے ذمہ داران اور میرے بھتیجے ندیم نذیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہماری جائیداد ہمیں واپس دلوائی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
