جہلم آئیسکو سرکل جہلم کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہریاں بھی صارفین کی داد رسی نہ کر سکی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو سرکل جہلم کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہریاں بھی صارفین کی داد رسی نہ کر سکی۔ صارفین کی شکایات کا اذالہ کرنے میں متعلقہ افسران بری طرح ناکام، صارفین نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی جانب سے صارفین کے مسائل حل کرنے کی غرض سے ٹیلیفونک کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں، تاکہ صارفین کے حل طلب مسائل کو سن کر فوری اذالہ کیا جائے، جو کہ محض فرضی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، تاکہ جن آبادیوں پر سے واپڈا کی بجلی کی تاریں گزرتی ہیں انہیں وہاں سے ویران جگہوں پر منتقل کیا جائے، عرصہ دراز سے ٹرالیوں میں رکھے ٹرانسفارمرز کو ان کی جگہوں پر نہیں لگایا جا سکا، جبکہ واپڈا ملازمین پوری پوری رات شہریوں کی بجلی درست کرنے کی بجائے لالی پاپ دیکر ٹرخاتے ہیں، اسی طرح ریڈنگ کا عملہ بھی مقررہ تاریخوں سے جان بوجھ کر آگے پیچھے ریڈنگ کرتا ہے جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، محض چند ماہ قبل ایس ای جہلم نے بجلی چور واپڈا ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور فرضی ٹرانسفریں کرکے صارفین کو واپڈا کی اعلیٰ کارکردگی دکھا دی گئی،جبکہ عملی طور پر بجلی چور ملازمین کو 1 گھنٹے کے لئے بھی تبدیل نہ کیا گیا، جس کیوجہ سے واپڈا ملازمین نے پرائیویٹ لوگوں کو بجلی چوری کرنے کے لئے ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں، اس طرح فیکٹریوں کارخانوں، گوداموں، پلازوں سے واپڈا ملازمین ماہانہ لاکھوں کروڑوں روپے غیر قانونی طریقے سے آمدن اکٹھی کر رہے ہیں، یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ واپڈا کے میٹر ریڈرز لائن مینز، اسسٹنٹ لائن مینوں نے پوش علاقوں میں بنگلے، کوٹھیاں، پلازے تعمیر کرکے کرائے پر دے رکھے ہیں، چند سال قبل پیدل چلنے والے ملازمین لکثری گاڑیوں پر سوار ہوکر ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ دفتروں میں آتے ہیں، گویا آئیسکو سرکل جہلم واپڈا ملازمین کے لئے سونے کی کان بن چکا ہے، صارفین نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث واپڈا افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق انکوائری کروائی جائے اور کرپشن لوٹ مار میں ملوث واپڈا ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ آئیسکو سرکل جہلم معاشی طور پر خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں