چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت کی سماعت کی
فریقین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل
دوران سماعت درخواست گزار سیمل وحید کی جانب سے راجہ بشارت کی سابقہ اہلیہ پری گل آغا کا طلاق نامہ بھی الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا گیا۔
کیا طلاق یافتہ عورت کو حلف نامہ میں بیوی ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار
درخواست گزار کی جانب سے راجہ بشارت کی چھپائی گئ جائیدادوں کے ثبوت بھی الیکشن کمیشن میں پیش
راجہ بشارت کی جانب سے بغیر دستخط شدہ بیان حلفی جمع کروایا گیا
راجہ بشارت کے وکیل نے الیکشن پٹیشن کے حوالے سے دلائل دئیے
نہ ہی کوئ الیکشن پٹیشن دائر کی اور نہ ہی راجہ بشارت کے الیکشن کو چیلنچ کیا۔ درخواست گزار
راجہ بشارت نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروا کے عدالت عالیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑایا۔ درخواست گزار
الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی