جہلم سبزی منڈی کے تاجر بے یارو مدد گار، نامعلوم موٹر سائیکل سوار تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سبزی منڈی کے تاجر بے یارو مدد گار، نامعلوم موٹر سائیکل سوار تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار، تاجروں کا وزیرا علیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم سبزی منڈی جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کروڑوں روپے کا کارروبار ہو رہاہے، نہ تو سیکیورٹی گارڈ موجود ہے اور نہ ہی پولیس اہلکار، قابل زکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت چوک چوراہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروا کر شہر کو محفوظ بنانے کے دعوئے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب چوروں ڈاکوؤں نے شہر سمیت مضافاتی علاقوں کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے نا ن سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، سبزی منڈی کے تاجر علی عمران ولد عاشق علی نے بتایا کہ شام پونے 8 بجے کارروباری سرگرمیوں سے فارغ ہو کر اپنے دفتر پہنچا ہی تھا کہ 3 نوجوان ہنڈا موٹر سائیکل 125جس پر نمبر پلیٹ آویزاں نہ تھی 1 نوجوان موٹرسائیکل کے اوپر بیٹھا رہا جبکہ 2 نوجوان جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا میری آڑھت میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 7 لاکھ کے قریب رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں اور جس طرح شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، سبزی منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ کسی قسم کی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے سلسلے میں رہنمائی حاصل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں