عوام کی تحفظ پولیس کا اولین مقصد اور مشن ہے۔طیب جان

Spread the love

امن و امان قائم کرنے میں پولیس فورسز اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی ایس پی پبی نوشہرہ

نوشہرہ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی پبی نوشہرہ طیب جان نے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کا اولین مقصد اور مشن ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے میں پولیس فورسز کا اہم اور کیلدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ پبی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے اور سرگرم رہے گی ائی جی پی خیبر پختون خواہ ثناہ اللہ عباسی، ڈی آئی جی مردان شیر اکبر صاحب، اور ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کے ہدایت کے مطابق پولیس جرائم اور دیگر منشیات کیخلاف کاروائی میں مصروف ہے اور رہے گی نوشہرہ اور خاص کر پبی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی تیز کر دی ہے ڈی ایس پی پبی نوشہرہ طیب جان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تا کہ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ کی بجائے کمی اسکے جنسی زیادتی اور دیگر واقعات کی روکھ تھام کیلئے پبی پولیس کی کاروائی جاری ہے اور جاری رہے گا۔ ڈی ایس پی پبی نوشہرہ طیب جان نے مزید کہا کہ جنسی درندگی میں ملوث افراد عوام کے تحفظ کیلئے ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں