جہلم میرج ہال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت کے تازہ ترین 20 نومبر سے 31 جنوری تک شادی ہال بند کرنے کے حکم کو مسترد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم میرج ہال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت کے تازہ ترین 20 نومبر سے 31 جنوری تک شادی ہال بند کرنے کے حکم کو مسترد اور اسکو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔کورونا کے ساتھ جینا ہے احتیاط کے ساتھ رہنا ہے، تمام کارروبار کی طرح شادی ہالزمالکان نے بھی کارروبار کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار میرج ہالز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری محمد عارف نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شادی ہال جو کہ سب سے پہلے لاک ڈاون میں ایک جنبش قلم سے 13 مارچ کو بند کیے گئے اور سب سے آخر میں 15 ستمبر 2020 کو کھولے گئے۔جبکہ تقریبات کا سلسلہ بھی ماہ محرم و صفر ہونے کی وجہ سے شروع نہ ہو سکا اور ابھی پوری طرح کاروبار کا آغاز بھی نہیں ہوا اور اسے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شادی ہالز کے مالکان کو براہ راست نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کارروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے حوصلہ شکنی کر رہی ہے،میرج ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز کے ساتھ ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے، اگر یہ کارروبار بند کر دیا گیا تو لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔حکومت کو چاہیے کہ میرج ہالز، میرج گارڈنز اور مارکیز کے مالکان کو پہنچنے والے نقصان کو مدنظررکھتے ہوئے کارروبار جاری رکھنے کے احکامات جاری کرے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد باعزت طریقے سے اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں