سوئی گیس کا کم پریشر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم سوئی گیس کا کم پریشر، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی،صارفین محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کے کم پریشر نے صارفین کو ایک بار پھر زہنی کوفت میں مبتلا کرکے رکھ دیاہے۔ بلال ٹاؤن، پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی، مشین محلہ، محمدی چوک، شمالی محلہ، بورڈنگ محلہ، جادہ، کالا گجراں،محمود آبادسمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صبح4 بجے سے دن 10 بجے تک جبکہ شام 4 بجے سے رات 1 بجے تک گیس کا انتہاہی کم پریشرہوتا ہے جبکہ اندرون شہر کے بعض علاقوں میں گیس بالکل بھی نہیں آتی،خواتین کا کہنا ہے کہ جب بھی کھانا بنانے کا وقت شروع ہو تا ہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کیوجہ سے نہ تو چولہے جلتے ہیں اور نہ ہی مہنگے داموں ہوٹلوں سے خرید کر بچوں کو کھانا مہیا کر سکتے ہیں۔ حکومت گیس کے پریشر میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے یا مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت روٹی مہیاکر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں