جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شا ن رسالت رحمت اللعالمین کا آغاز کل سے بتاریخ 16 نومبر سے ہورہا ہے، جوکہ 23 نومبر تک ضلع کی چاروں تحصیلوں میں جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلعی سطح پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کے چاروں تحصیلوں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے حوالہ سے پروگرام کے انعقاد کروا جا رہا ہے، جس میں محکمہ ریونیو، محکمہ تعلیم، محکمہ ہائر ایجوکیشن، پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس، میونسپل کارپوریشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر ادارے مل کر تقریبات کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام،سی ای او ایجوکیشن محمد معروف، سی او ایم سی جہلم انعام الرحیم، ڈی او انفارمیشن، ڈی او ماحولیات اظہار الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر گوندل سمیت مختلف اداروں کے سربرہان نے شرکت کی۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے دوران مختلف اداروں و سرکاری سکولوں میں سیرت النبی کانفرنسز،محفل نعت،مضمون نویسی،نعتیہ مشاعرہ، قرآت،خطاطی اور کوئیز کے مقابلے کروائے جائیں گے۔
