بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ھمارا صرف مسلمان ھونا ھی کافی نہیں بلکہ ایمان والا ھونا ضروری ہے تب جا کر ھم اس جنت کے حق دار بن سکیں گے
اللہ تعالیٰ نے مسلمان ھونے کی حیثیت سے ایک پلاٹ اور روزانہ 86400 روپے سیکنڈ کی صورت میں دیتا ہے اب ھم چاہیں تو ان پیسوں کو برے کاموں میں لگا دییں یا پھر اچھے کاموں میں فیصلہ ھم پہ چھوڑا ہے
اگر اچھے کاموں میں لگائیں گے تو اس پلاٹ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے گا اور سونے چاندی زمرد لعل کی اینٹوں سے آپ کہ لیے خوبصورت محل بنا دے گا
اور اگر برے کاموں میں لگا دیں گے تو یہی پلاٹ جہنم کے گھڑوں میں ایک گھڑا بنا دے گا جہاں پر ساری زندگی آگ کے عذاب میں جلتا رھے گا
زراء سوچیے ھم کیا کر رہے ہیں
آپ کہ پاس دن اور رات میں 24 گھنٹے یعنی 86400 سیکنڈ ھوتے ھیں اگر ھم ایک ایک سیکنڈ کا خیال رکھ کر زندگی گزاریں تو انشاءاللہ جہنم سے بچ جائیں گے اس کے لیے ہمیں ایک پلاننگ کرنی ھو گی
1=صبح فجر کی نماز کے لیے اٹھیں باوضو ھو کر نماز فجر ادا کریں اور بعد میں قرآن مجید کی تلاوت کریں
2=تلاوت سے فارغ ہو کر کوشش کریں کہ باوضو رھیں اور ذکر الہی کرتے رہیں اور درود شریف پڑھتے رہیں
3=اپنے کاروبار کے لیے گھر سے نکلتے وقت باوضو رھیں اور ذکر کرتے جائیں
4=نماز ظہر کہ وقت نماز کے لیے اپنے کاروبار سے یا کسی کے ملازم ھیں تو نماز کے لیے وقت نکالیں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد باوضو ھی رھیں اور ذکر الہی کرتے رہیں اور اپنے کاموں میں مصروف ھو جائیں
5=نماز عصر کے وقت نماز کے لیے وقت نکالیں اور نماز عصر ادا کریں اور اس کے بعد جتنا بھی ھو سکے تو درود شریف پڑھیں اور اپنے کاموں میں مصروف رھیں
6=نماز مغرب وقت پر ادا کریں اور اس کے بعد وقت ھو تو قرآن مجید کی تلاوت کر لیں ورنہ ذکر الہی کرتے رہیں
7=نماز عشاء ادا کرنے کے بعد پھر وقت ملے تو قرآن مجید کی تلاوت کر لیں
8=سب کاموں سے فارغ ہو کر جب سونے لگیں تو باوضو سوئیں اور ذکر الہی کرتے سو جائیں
نوٹ=سونے سے پہلے اپنے 86400 سیکنڈ کے متعلق ضرور سوچیں کہ کہاں پر سیکنڈ ضائع ہوا ھے تاکہ کل ضائع نہ ہو
یہ عمل اپنی رہتی زندگی تک اپنائے رکھیں جب تک موت نہ آ جائے
اچھے اخلاق اپنے اندر پیدا کریں کافی پریشانیوں سے بچ جائیں گے
گالی گلوچ سے دور رھیں یہ شیطانی عمل ھے
روزانہ صدقہ خیرات نکالتے رہا کریں یہ بیماری اور پریشانی سے بچا تے ہیں
ماں باپ کا ادب کریں ان کو اف تک نہ کہیں
بہن بھائیوں سے ملتے رہا کریں اور ھو سکے تو مشکل وقت میں ان کی مدد بھی کر دیا کریں
بیوی کے ساتھ اچھا سلوک رکھیں اس کے حقوق کا خیال رکھیں
اولاد کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں
ھمسائیوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے رھیں
نوٹ= میرے حق میں بھی دعاء کرنا اللہ تعالیٰ مجھے اور میری بیوی اور میری اولاد کو سیدھے راستے پر چلائے آمین ثم آمین
تحریر =ڈاکٹر اعجاز احمد جہلمی