جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) بلوچستان میں کورونا متاثرہ خاندان کے ڈارئیور میں بھی کورنا کا شبہ،محکمہ صحت کی ٹیم ڈرائیور کے گھر پہنچ گئی،میاں بیو ی کی ٹیسٹ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہفتہ قبل بہرانی برادری کے ایک ہی خاندان کے 9افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس خاندان کے ڈرائیور سجاد علی جو کہ جیکب آباد کے قصبہ پیر بخش بھنگر کا رہائشی ہے کی گھر آمد کی اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیم ڈرائیور سجاد علی کے گھر پہنچ گئی محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈرائیور اور اسکی زوجہ زرینہ کے کورونا کی ٹیسٹ کی جس کے نمونے گمس اسپتال بھیجے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈی سی غضنفر علی قادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ دو روز بعد آئے گی اس لیے دو روز تک دونوں میاں بیوی کا گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
