جیکب آباد پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے چوروں کو رشوت لیکر چھوڑ دیا چوکیدار کا احتجاج،پولیس نے کیس مرضی سے داخل کیا میری فریاد نہیں لی اب پولیس دھمکا رہی ہے:غلام رسول سیلرو
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد سٹی تھانے کی حدود میں چند روز قبل عید گاہ روڈ پر رنگے ہاتھوں دوکان کو نقب لگا کر چوری کرنے والے چار چووروں کو بھاری رشوت لیکر آزاد کرنے پر چوکیدار غلام رسول سیلرو،حبیب اللہ نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس نے ایک ہفتہ قبل پکڑے گئے چوروں ضمیر لاشاری،نصیر کھوکھر،زاہد سرکی اور عباس لاشاری کو بھاری رشوت لیکر آزاد کر دیا ہے اور میری فریاد لینے کے بجائے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کرکے چوروں کو گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی ایف آئی آر میں چوروں کو فرار دکھایا ہے اس رات پورے محلے والے بھی موجود تھے انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں تین چوری کی وارداتوں کی وجہ سے ڈیرھ لاکھ جرمانہ بھر چکے ہیں تھانے کیس داخل کروانے گیا تو ایس ایچ او اور ہیڈ محرر نے تھانے میں بند کرنے اور کیس داخل کرنے کی دھمکی دے غریب ہیں انصاف کیا جائے سٹی پولیس چوروں کی نانی بنی ہوئی ہے چور چوری کریں دوکانداروں کے نقصان کا ازالہ ہم کریں یہ زیادتی ہے آئی جی سندھ،اے آئی جی اور ڈی آئی جی نوٹیس لیکر پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں اور ہمیں تحفظ دیا جائے۔