حال ہی میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی ٹی آر اے آئی کے علاوہ سی او اے آئی نے بھی ٹیلی کام کمپنیوں سے پری پیڈ پلان کی ویلیڈیٹی بڑھانے کو کہا تھا۔
ممبئی(چیف اکرام الدین)ملک کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ریلائنس جیو، ایئرٹیل اور ووڈا فون نے ایک بار پھر اپنے پری پیڈ پیک کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے تینوں کمپنیوں نے ویلیڈیٹی ختم ہونے کے بعد بھی یوزرس کو ان کامنگ کال کی سہولیات مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئر ٹیل اور ووڈا فون نے جہاں کم عمر یوزرس کیلئے ویلی ڈیٹی بڑھائی تھی وہیں جیوں نے سبھی یوزرس کو ویلی ڈیٹی ایکسٹنشن کا فائدہ دینے کا اعلان کیا ہے غور کرنے والی بات ہے کہ اپنے یوزرس کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمپنیاں پہلے بھی 14 اپریل تک ویلی ڈیٹی بڑھا چکی ہے اور اب پری پیڈ پلان پر دی جانے والی اس سہولیت کو تین مئی تک بڑھا دیاگیا ہے۔حال ہی میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی ٹی آر اے آئی کے علاوہ سی او اے آئی نے بھی ٹیلی کام کمپنیوں سے پری پیڈ پلان کی ویلیڈیٹی بڑھانے کو کہا تھا۔