چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی رقم لے اڑے

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم:چیچہ وطنی غازی آباد
چیچہ وطنی : محمدر مضان آڑھتی کی دکان واقع بالمقابل ٹیکسی سٹینڈ چیچہ وطنی روڈ غازی آباد سے چوروں نے رات کے وقت تالے توڑ کر صندوق میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چرا لیے ۔
چیچہ وطنی : محمد رمضان آڑھتی جوکہ 22 گیارہ ایل کا رہائشی ہے اڈا غازی آباد پر آڑھت کی دکان بنا رکھی ہے جب صبح دکان پر آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ دکان میںموجود صندوق سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی غائب تھی ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی 15اور پولیس تھانہ غازی آباد موقع پر پہنچی ۔ تھانہ غازی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام حالات واقعات کے بعد تفتیش شروع کردی۔ یاد رہے کہ چیچہ وطنی سرکل میں سردی بڑھتے ہی چوری ، ڈکیتی اور نوسربازی ، پالتو جانوروں کی چوری کی وارداتوںمیں اضافہ سے شہریوں اور اہل علاقہ مین شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عوامی حلقوںنےآر پی او ڈویژن ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں