کوئٹہ:(سپورٹس رپورٹر) آل بلوچستان بیاد عبدل روف بڑیچ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہدہ محمڈن اور ینگ الماس کے درمیان کھیلا گیا، میچ پہلے ہاف سے ہی سنسی خیز رہا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر گول کیپرز کی شاندار کھیل اور فٹبال مہارت کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گول سکور نہ کر سکی جسکی وجہ سے میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، جبکہ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پلینٹی ککس ہوئی جس میں ہدہ محمڈن کے گول کیپر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ابتدائی 3 پلینٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہم کنار کیا اور یوں ہدہ محمڈن نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، ایونٹ میں بلوچستان کی 124 ٹیموں نے شرکت کی جس میں بلوچستان کے 2200 فٹبالرز نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے، ایونٹ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی قبائلی شخصیت حاجی فوجان بڑیچ تھے جبکہ انکے ہمراہ قبائلی، سیاسی و علاقے کے محتبر افراد موجود تھے، جبکہ ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائیوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فوجان بڑیچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند بات ہے ہم آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد شہر میں کروائیں گے جس سے علاقے کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے، بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے لئے مواقع میسر آسکیں۔ بلوچستان میں کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈز کا فقدان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کھیلوں کی سہولیات فراہم کرے اور سپورٹس بجٹ میں اضافہ کیا جائے جس سے کھلاڑیوں کو مالی امداد بھی ہو سکے، بعد ازاں انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے دو لاکھ روپے کیش، جیتنے والی ٹیم کے لیے 15 ہزار اور ہارنے والی ٹیم کے لیے 10ہزار کیش پرائز کا بھی اعلان کیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر دیگر مہمانان، کھلاڑیوں، آفیشلز اور صحافیوں میں سونیئرز بھی تقسیم کیے گئے
