

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان )
ٹریفک سرکل پنڈدادنخان میں عوامی شکایات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم میاں محمد ارشد علی کی خصوصی ہدایت پراوور لوڈ گاڑیوں سمیت نامکمل کاغذات رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔
کھیوڑہ شہر سمیت تحصیل بھر میں اوور لوڈ ہیوئ ٹریفک کیوجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور سڑکیں برباد ہورہی ہیں۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر سے ہر قسم کی ہیوئ ٹریفک پر پابندی عائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر سمیت پنڈدادنخان سرکل میں ہیوی اوورلوڈ اور تیز رفتار ٹریفک کا رش انتہاء کو پہنچ گیا ہے متعدد بار حکومتی احکامات جاری ہوچکے ہیں کہ آبادی سمیت دیگر سڑکوں پر ہر قسم۔کی اوورلوڈ گاڑیوں کا داخلہ منع ہے اس کے باوجود مقامی فیکٹرویوں کو کوئلہ،جپسم ،لکڑی ،نمک سمیت دیگر خام مال کی سپلائی بھاری مقداد میں جاری ہے۔۔حکومتی پابندیوں اور جرمانوں سے ہیوی اوورلوڈ ڈیمپروں ٹرالیوں ٹریلوں نے مال پر ترپال تو ڈال لیے تاہم اوورلوڈنگ بند نہیں کی۔جسکی وجہ سے شہر کی سڑکیں وقت سے پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں تیز رفتاری اور ہر وقت کی اڑتی دھول مٹی اور کیوجہ سے شہریوں کا فٹ پاتھ تک پر چلنا دشوار ہوگیا ہے عوامی شکایات پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد علی کی خصوصی ہداہات پر اوورلوڈنگ سمیت نامکمل کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن زیر نگرانی انچارج ٹریفک پی ڈی خان محمد نواز SI،ہمراہ ثقلین علی ،واجدعلی ASI،فرمان علی محرر کیا گیا جس میں ٹوٹل چالان 70 ٹرک 46 ٹریکٹر 11 ویگن 5 موٹرسائیکل 8 جرمانہ 39550 روپے کیا گیا۔۔یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی جانب سے شہر سے اوورلوڈ گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد ہے