ای اسٹیمپنگ سمارٹ کارڈجاری

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی (آصف ندیم سے) حکومت پنجاب کاایک اوراحسن قدم،پنجاب حکومت نے جعلساز ی کے خاتمہ اور شفافیت کوبرقراررکھنے کیلئے اسٹام فروشوں کا ریکارڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے ذریعہ آئن لائن کرکے انہیں ای اسٹیمپنگ سمارٹ کارڈجاری کردیئے،اسی سلسلہ میں ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی کے دفترمیں منعقدہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہدندیم رانانے اسٹام فروشوں میں سمارٹ کارڈتقسیم کئے تاکہ شہری بغیرلائسنس یافتہ افراد کے ہاتھوں لٹنے اوراپنی قیمتی جائیدادوں سے محروم ہونے سے بچ سکیں۔اس موقع پرصدربارایسوسی ایشن چیچہ وطنی اشفاق ولی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ،صدراسٹام فروش یونین مہراظہراقبال جوتہ سمیت کثیرافرادنے شرکت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرشاہدندیم رانا نے کہاکہ جائیدادکی خریدوفروخت اورقانونی معاہدہ جات میں جعلسازیوں کے خاتمہ اورشہریوں کو غیرلائسنس یافتہ افراد کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعہ اسٹام فروشوں کاریکارڈآن لائن کردیاہے جس کے بعد اب اسٹام فروشوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیرلائسنس یافتہ افرا د یاجن کے لائسنس جعلسازیوں کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں ان کی نشاندہی کریں۔ اسٹام فروش اپنے ای اسٹیمپنگ سمارٹ کارڈکواپنے گلے میں لٹکائیں تاکہ ان کی شناخت ہوسکے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہمیشہ لائسنس یافتہ اسٹام فرو ش سے ہی اسٹام پیپرخریدیں اورکسی بھی قسم کی جعلسازی سے اپنے آپ کومحفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں