جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سمیت ضلع بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز، یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ روز سے رمضان ریلیف پیکج کا آغازکر دیا گیا ہے، صارفین کو ماہ رمضان میں 19 اشیاء خوردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زرائع کے مطابق آٹے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے، چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔بیسن پر 10 فیصد،کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ چائے پر 8 سے 10 فیصد سبسڈی دی ہے۔ اس کے علاوہ دالوں،چاول سمیت مختلف اشیاء بھی بازار کی نسبت ارزاں نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔
