میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔سابق صوبائی سینیئر وزیر خیبر پختون خواہ
یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی سینیئر وزیر رحیم داد خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی بہت رحم دل اور اچھے اخلاق کے مالک تھے وہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں تھے انکا مشن و مقصد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا تھا انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء کیلئے اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی تھی انکے انتقال سے پاکستان ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئا جو عوام کیلئے باعث افسوس ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی سینیئر وزیر خیبر پختون خواہ رحیم داد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ میر ظفراللہ خام جمالی کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج رہے اور گذشتہ روز میر ظفر اللہ خان جمالی اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی میر ظفر اللہ خان جمالی کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکے درجات بلند کریں اور میر ظفر اللہ جمالی کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین