ضلع جہلم کے تھانوں میں سائلین کو بلاوجہ بلا کر تنگ کرنے کا رواج عام ہونے لگا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ضلع جہلم کے تھانوں میں سائلین کو بلاوجہ بلا کر تنگ کرنے کا رواج عام ہونے لگا،تفتیشی افسران شام ہوتے ہی پارٹیوں کو طلب کرنے لگے، دوردراز سے آنے والے سائلین سراپا احتجاج، شہریوں کا آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران مدعیان اور ملزمان پارٹیوں کو دن کے اوقات میں طلب کرنے کی بجائے شام کے بعد طلب کر لیا جاتا ہے، اس طرح کئی گھنٹے سائلین کو تھانوں کے باہر انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ بااثر افراد اور سیاست دانوں کے چہیتوں کو تھانوں کے اندر تفتیشی افسران اپنے پاس بٹھا کر ذلیل و خوار کرتے ہیں، رات ہونے کیوجہ سے کمزور افراد مجبوراً صلح کرنے پر رضا مند ہوجاتے ہیں، ضلع جہلم کے تھانوں میں تعینات بیشتر تفتیشی افسران مک مکا کے بعد گواہوں کو بھی حراساں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس کیوجہ سے گواہ گواہی دینے سے اجتناب کرتے ہیں اس طرح لڑائی جھگڑوں کی بنیاد تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران ہوتے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب آرپی او راولپنڈی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو شہریوں کی درخواستیں وصول کرنے کا پابند بنایا جائے اور وصول ہونے والی ہر درخواست پر ای ٹیگ لگایا جائے تفتیشی افسران کو دن کے اجالے میں پارٹیوں کو سننے کا پابند بنایا جائے تاکہ مضافاتی علاقوں میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں