ملک بھر کی طرح اس سال بھی خیبر پختون خواہ میں قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے۔
پشاور(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے صوبائی سطح کی تقریب کل صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ہوگی انتظامات مکمل ملک بھر کی طرح اس سال بھی خیبر پختونخوا میں قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے صوبائی سطح کی بڑی تقریب دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر،2 کے کانفرنس ہال میں کل بروز 7 دسمبر بروز پیر دن 11 بجے منعقد ہوگی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئ ہیں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوگی اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا جناب شریف اللہ جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ہارون خان شینواری ڈائریکٹر الیکشن خوشحال زادہ ووٹ کی اہمیت اور اسی دن کی مناسبت سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ تمام اضلاع کے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں اسی دن تقاریب منعقد ہوں گی جس سے متعلقہ ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے روشنی ڈالیں گے کوروناء وباء کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت اس سال یہ تقاریب انتہائی سادگی اور اختصار سے الیکشن کمیشن کے دفاتر میں منعقد کی جا رہی ہیں جس کا مقصد ووٹ کی رجسٹریشن اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ بڑھانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کردار ادا کرنیکی اپیل کی جائیگی ضلع پشاور کی سطح کی تقریب ریجنل الیکشن کمشنر پشاور فضل حکیم کی صدارت میں دفتر واقع ملک پلازہ کوہاٹ روڈ میں دن 11 بجے منعقد ہوگی جس سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور جناب عبدالقادر بھی خطاب کریں گے۔