










اردو گلوبل یوکے (مطلوب گجر جہلم )
جہلم کھیل اور کھلاڑی تو لیجیئے جہلم میں معیاری قسم کی کرکٹ لیگ 2017 سے بہتری کی منازل طے کرتا ہوا خوبصورت قافلہ اور اسکی تفصیلات آپ کے ساتھ شئر کرتے ہیں یہ سب ممکن ہوا رہبر فاونڈیشن جہلم اور JCL کے باہمی تعاون سے۔ مطلوب گجر فونڈر آف رہبر فاونڈیشن جہلم JCL چئرمین جناب راجہ طاہر رضا صاحب، کمپلین سیل انچارج جہلم فورم مانچسٹر برانچ، فونڈر ممبر رہبر فاونڈیشن جہلم اور JCL پریزیڈنٹ جناب جمیل بھٹی صاحب اور یہ تینوں ممبران Jhelum Forum sports wingکے ممبر بھی ہیں۔ ان تینوں کی مشترکہ کوشش سے یہ لیگ اس Coved 2020 میں ممکن ہوئی. جہلم کی تاریخ میں کھیل اور کھلاڑی کے حوالے سے انقلابی جدوجہد جس کا آغاز راجہ طاہر رضا صاحب کی سوچ 14 نومبر 2015 سے JCL کے نام سے ہوتا ہے اور آج کچھ حوالے ثبوت بنتے ہیں۔ یہ ایک ایسی خوبصورت سوچ کے مالک کی بات ہے جو برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں رہ کر کرکٹ جیسے شوق کا جنون رکھتا ہے۔ اور پھر اس ترقی یافتہ سوسائٹی میں کھیلی جانے والی اس کھیل کے قانون اور قاعدے اپنے علاقے کے بچوں کےلیے اپنے خرچے پر اچھے لیول کی کرکٹ اور بہت اچھے انعامات کے ساتھ اپنے پیارے ملک کےلیے کچھ قرض لٹانے کی سوچ اور کوشش کا نام JCL ہے۔ آج JCL سیزن 3 کے میچوں کا خوبصورت آغاز ہوا۔ اور سپر کھرالہ کرکٹ کلب اور کینٹ کرکٹ کلب کا بہت اچھا مقابلہ ہوا اور سپر کھرالہ کے ٹف ٹاسک کو کینٹ کلب نے Achieve کر کے جیت اپنے نام کی۔کینٹ کرکٹ کلب 5 وکٹوں اور 3 Overs سے مبارک باد کے مستحق ٹھہرے۔کینٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر سپر کھرالہ کرکٹ کلب کو بیٹنگ کا موقع دیا۔ اور سپر کھرالہ نے 25 Overs میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 سکورز کا حدف دیا۔کینٹ کرکٹ کلب نے اپنی اینیگز کو کھیلتے ہوئے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اور 9 وکٹوں اور 3 Overs کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔
میچ اپنے مقررہ وقت دن 12 بجے شروع کیا گیا۔ایمپائرنگ کے فرائض JCL فونڈر جناب راجہ طاہر رضا صاحب نے ادا کیے۔ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے JCL کے نیو منتخب پریزیڈنٹ جناب جمیل بھٹی صاحب اور جہلم فورم جہلم برانچ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جناب فرشاد کیانی صاحب اور جہلم فورم جہلم برانچ کے باقی ممبران چوہدری شریف یعقوب صاحب، اور جناب طاہر برلاس صاحب ان سب کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آنیوالے کل کے لیے کون سی فصل تیار کر رہے ہیں۔اس لیگ کی اختتامی Ceremony ٹاپ 4 ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔1۔ سیزن چیمپئن کو سرٹیفیکیٹ بہت شاندار ٹرافی۔ ساری ٹیم کو چھوٹی ٹرافیاں اور نقد 20،000 مبلغ بیس ہزار روپے 2۔ نمبر 1 سے بھی بڑی ٹرافی۔ ساری ٹیم کو چھوٹی ٹرافیاں اور نقد 10،000 مبلغ دس ہزار روپے 3۔ تقریبا 3 چھوٹی ٹرافیاں اور ساری ٹیم کو میڈل اور نقد 5،000 مبلغ پانچ ہزار روپے4۔ آخری چوتھے نمبر پر کچھ ٹرافیاں اور ساری ٹیم کو میڈل اور 3،000 مبلغ تین ہزار روپےاور کچھ انعامات کا اعلان آخر پر کیا جائے گا ان شاء اللہ۔