صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ آفس میں ووٹرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
جس میں صوبائی الیکشن کمشنر، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر سمیت جملہ افسران نے بھرپور شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا صوبائی سطح پر سب سے بڑی تقریب صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں منعقدہوئی صوبائی الیکشن کمشنر،خیبر پختونخوا مہمان خصوصی تھے جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر سمیت جملہ افسران نے شرکت کی الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبر پختونخوا میں آئیندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے،یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا شریف اللہ نے آج پشاور میں قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں سابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، ہارون خان شینواری سمیت جملہ افسران نے شرکت کی صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہر سال ۷ دسمبر کو ووٹروں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تا کہ قوم کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جمہوری عمل میں شرکت کو یقینی بنا یا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں میں ا نتخابات سے متعلق آگاہی اور آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی شرح بڑھانے کے لئے آگاہی مہم جاری ہے تا کہ عوام اور ووٹروں کو ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے شریف اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام اکتوبر 2020 میں مکمل کیا جس میں ایسے تمام افراد جنہوں نے نادرا سے نئے شناختی کارڈ حاصل کیے۔ ان کے ووٹوں کا اندراج ان کے گھر گھر جا کر تصدیق کی گئی۔جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 1کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 9 سو 64 ہے۔ جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 1کروڑ 10 لاکھ 76ہزار 6 سو 30 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 84 لاکھ 57 ہزار 2 سو 1 ہے۔ اس کے علاوہ 133 خواجہ سراء بھی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین تقریبا 26لاکھ کا فرق سامنے آیا ہے جس کو کم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر Women NIC & Voter Registration Campaign شروع کیا ہے۔جس کے تحت خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کی جانب سے موبائیل رجسٹریشن وین فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی۔ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ اس قومی فریضہ میں تعاون کریں تاکہ خیبرپختونخوا میں کوئی خاتون ووٹ کے اندراج سے محروم نہ رہے اور آنیوالے بلدیاتی عام انتخابات میں شرح ووٹ میں اضافہ ہو اس سے پہلے جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر،خیبر پختونخوا نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گذشتہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 55 فی صد رہی اور اس میں مزید اضافے کی گنجائش ہے۔انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالہ سے متعلق کہا کہ صوبے کے 28اضلاع میں ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی حلقہ بندیاں مکمل ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کیجانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان شامل ہیں،میں سٹی کونسل کے قیام سے متعلق قانونی تقاضے پوری ہوتے ہی وہاں بھی حلقہ بندیوں کاکام شروع کیا جائیگا۔ ہارون شینواری نے مزید کہا کہ انتخابی فہرستوں کو اپڈیٹ، سمیت پولنگ سٹاف کی تقرریوں اور انتخابی مواد کی تیاری آخری مراحل میں ہیں جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ ووٹر آگاہی مہم کے سلسلے میں پشاور کے بڑے تعلیمی اداروں میں سیشن منعقد کئے گئے جس میں 6 ہزار سے طلبہ و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے بالخصوص محروم طبقات کے بطور ووٹر اندراج اور شرح ووٹ بڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی۔اور موقع پر تقریبا 500 طلبہ و طالبات رضاکاررجسٹرڈ ہوئے اور ان کو تربیت دی گئی۔محروم طبقات کے انتخابات سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کا جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی گروپ بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے ڈائریکٹر الیکشن خوشحال زادہ نے بھی اسی دن کی مناسبت سے خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کیکہ وہ عوام میں ووٹر آگاہی مہم میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں شرکاء کو اس موقع پر ووٹر آگاہی مہم کے حوالہ سے خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی یاد رہے۔ کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اُجاگر کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے منا یا گیا پشاور کی سطح کی بڑی تقریب ریجنل الیکشن کمشنر پشاور فضل حکیم کی زیر صدارت اپنے دفتر میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ Covid-19کی وجہ سے تمام تقاریب کو سادہ رکھا گیااو رصرف میڈیاکو کوریج کی درخواست کی گئی۔