وقار ذکاء جو کہ شوبز آرٹسٹ ہیں اور بغیر کسی اتھارٹی کے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو لیگل کرنے کے لیے پاکستان کے تمام صوبائی و وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ان کو اس مقصد میں کامیابی بھی ملی ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ اسمبلی جس میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں کرپٹو کرنسی کو لیگل کرنے کے لیے مرکز کو سفارش کے ساتھ ساتھ قرارداد بھی پیش کردی گئی ہے۔ تاہم ایک بڑے میڈیا ہاؤس(دنیا نیوز) کی ویب سائٹ پر یہ غلط خبر نشر کی گئی کہ ورچوئل کرنسی کے لین دین کو اسٹیٹ بینک نے غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس کرنسی کو غیرقانونی قرار دے اور اسٹیٹ بینک کے وکیل بھی اس خبر کو مسترد کر چکے ہیں
