سردار عتیق احمد خان نے بزرگ سیاست دان راجہ محمد افضل خان (مرحوم) کی رہائش گاہ پر سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان سے اظہار تعزیت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم موجودہ صدی کا سب سے بڑا لاک ڈاون 9 ماہ سے کشمیر میں جاری ہے،ہندوستان باہر سے کورونا وائرس کے مریض لا کر کشمیر میں داخل کررہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر کے حق میں بیان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے بزرگ سیاست دان راجہ محمد افضل خان (مرحوم) کی رہائش گاہ پر سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد افضل خان عظیم پایہ کے لیڈر تھے انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار ایسے کام سر انجام دیے جو صدیوں یاد رکھے جائیں گے۔ راجہ محمد افضل عظیم انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے گھر کے دروازے بند نہیں کئے جو بھی شہری ان کے پاس آتا وہ بلا تفریق اس کی مدد کرتے، راجہ محمد افضل دلوں پر راج کرتے رہے اللہ پاک راجہ محمد افضل خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائیں سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے ہمراہ مسلم کانفرنس کے ضلعی صدرسید خلیل حسین کاظمی سمیت مسلم کانفرنس کے عہدیدار وممبران موجود تھے، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے لاک ڈاؤن کوجاری ہوئے تو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ لیکن ہندوستان کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے گزشتہ 9 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کشمیریوں کے ساتھ بدترین عمل ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان باہر سے کورونا کے مریضوں کو مقبوضہ کشمیر میں دعوت دیکر کشمیریوں کو کورونا جیسے مہلک مرض میں مبتلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کا ایشو پوری دنیا میں بہتر انداز میں پیش کرکے مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں