پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں 13 بیچ کیلئے داخلوں کا شیڈول منتخب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں 13  بیچ کیلئے داخلوں کا شیڈول منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائیگی جہلم، پنجاب یونیورسٹی  میں قائم ای روزگار سنٹر میں 13 بیچ کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے  مطابق  ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جا ئینگی۔جہلم  پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے سولہ سالہ  تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد35 سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے۔ منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے  ہیں۔ درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ  ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ https://www.erozgaar.pitb.gov.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں