جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد جہاں محنت کش اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد بے روزگار ہوئے ہیں وہیں خواجہ سراء بھی متاثر ہوئے ہیں خواجہ سراؤں نے سرکاری راشن نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا خواجہ سراء لیلیٰ صالح،ثناء،انجلی،کومل،صائمہ،روشنی،زویا اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہو گیا ہے کسی نے ہمارا احساس نہیں کیا 25گھر ہیں جو لاک ڈاؤن کے بعد بے یارومددگار ہیں ہم بھی انسان ہیں پاکستانی ہیں لیکن ہمیں ضلع انتظامیہ نے نظر انداز کیا ہوا ہے سرکاری راشن من پسندوں کو دیا جا رہا ہے ضرورت مند اس سے محروم ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر کا کرایہ نہیں دے سکے ہیں کھانے کو کچھ نہیں بچا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ راشن اور مالی امداد کی جائے۔
