ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے زور دیا ہے کہ نجی و سرکاری ادارے، دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے زور دیا ہے کہ نجی و سرکاری ادارے، دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری مراکز کو تاحکم ثانی بند کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چاروں تحصیلوں میں خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف کرروایاں عمل میں لا رہے ہیں۔تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں‘ بازاروں او رمنڈی میں حکومت کے وضع کر دہ ایس او پیز‘ ماسک کے استعمال‘ سینی ٹائزر او رسماجی فاصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائے ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات کو درج کروائیں گے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں 65افراد کا ٹیسٹ مثبت موصول ہو چکا ہے جبکہ 1362افراد کے ٹیسٹ رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو کارروئی میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ضلع جہلم میں متعدد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں، ایسے کاروباری مراکز جو ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے انکے خلاف فلفور کارروائی عمل میں لائیں گے، ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ تمام ریستوران،ہوٹل مالکان کو انڈور کھانا کھلانے کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروئی کریں گے۔ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے اور اگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہلم سمیت دیگر تحصیلوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں