جیکب آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہسپتال،مساجد مندرسمیت عبادت گاہوں میں جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے نائب امیر امداداللہ بجارانی،اقلیتی ونگ سندھ کے صدروسابق ایم پی اے ڈاکٹرشنکرلال کی زیرقیادت الخدمت رضاکاروں نے مختلف مندروں ٹھکرایسرداس دربار،بھگت نام دیو دربار،اماں مٹھڑی دربار،ڈھیرو صاحب اورمہادیومندر میں اینٹی وائرس کلورین کا اسپرے کیا گیا،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما امداداللہ بجارانی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس ایک قدرتی آفت ہے جس نے پوری دنیا کو ایک قیدخانہ میں بدل کے رکھ دیا ہے،ان مشکل حالات میں رنگ ونسل اورمذہب کے تفریق سے بالاتر ہوکر انسانیت کے کام آنے کانام ہی انسانیت ہے۔جماعت اسلامی اورالخدمت کے رضاکار بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔کوروناوائرس کی وباء سے بچا ؤکے لیے ہسپتال،مسجد مندر ودیگرعبادت گاہوں میں جراثیم کش اسپرے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،ڈاکٹر شنکرلال نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہرمشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اورالخدمت نے پاکستانی برادری کی دادرسی کی ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوف اورافراتفری کا ماحول ہے،جوہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔اس موقعے پر الخدمت کے رضاکاروں کا کردار وکام قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
