جہلم خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام کے لئے ”قیمت پنجاب ایپ“ شہریوں کے لئے معاون ثابت ہورہی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام کے لئے ”قیمت پنجاب ایپ“ شہریوں کے لئے معاون ثابت ہورہی ہے، اس ایپلیکیشن کی مدد سے ضلع بھر میں قائم خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام میں کافی حد تک مدد ملی، قیمت پنجاب ایپ کے زریعے موبائل فون سے ہی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں جو کہ شہریوں کے مفید ثابت ہورہی ہے، تفصیلات کے مطابق قیمت پنجاب ایپ جس سے تقریباً خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام میں کافی حد تک صارفین کو مد دملی ہے،وہیں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے منافع خور مافیا کی شکایات بھی درج کروانے کا صارفین کو موقع ملا جو کہ شہریوں کے لئے مفید ثابت ہورہا ہے، خودساختہ مہنگائی روکنے کے لیے پنجاب حکومت کی اس ایپلی کیشن سے شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی پر قابوپایا جا رہا ہے، اس ایپ میں گرانفروشی کی شکایت کے لیے ٹال فری نمبر موجود ہے جس سے شہری شکایت کا اندراج کروا کے بروقت گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کروا کر جرمانے کروا رہے ہیں جس کیوجہ سے گرانفروشی کا کافی حد تک خاتمہ ہو چکا ہے، شہریوں کا اس ایپلی کیشن بارے کہنا ہے کہ اس ایپ میں ضروریات زندگی کی تقریباً تمام اشیا ء خوردونوش کی قیمتیں تو درج ہیں لیکن اس ایپ میں بیکری کا سامان، مشروبات کے نرخ، خشک میوہ جات کے نرخ ، پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کے نرخ بھی درج ہونے چاہئیں جس سے شہریوں کو ان اشیاء کے نرخوں بارے بہتر معلومات فراہم ہو سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں