آشٹن میں قائم خوش آمدید گروپ اتوار کے دن مقامی کمیونٹی کے بے گھر اور ضرورت مند افراد کو انکی دہلیز پر روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرتی ہے

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری )۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران  معاشرے کے ضرورت مند افراد کی روزمرہ ضروریات زندگی پورا کرنے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ گریٹر مانچسٹر کے نواحی علاقے آشٹن میں قائم خوش آمدید گروپ اتوار کے دن مقامی کمیونٹی کے بے گھر اور ضرورت مند افراد کو انکی دہلیز پر روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرتی ہے ۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ و چئیرمن لیبر فرینڈز آف کشمیر کمیٹی اینڈریو گوون کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں ضرورت مند افراد کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے ہمیں بحیثیت کمیونٹی جو کرنا چاہیے آشٹن گروپ اس میں پیش پیش ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے پر پچھلے نو ماہ سے جو کردار ادا کیا ہے میں اپنے ساتھی اراکین برطانوی پارلیمنٹ انجیلا رائنر اور جانتھن کی طرف سے آشٹن گروپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آشٹن گروپ کی روح رواں نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ ہم  بے گھر افراد کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور ادھیڑ عمر افراد کے لیے شاپنگ کر کے انکی دہلیز پر پہنچاتے ہیں ۔ان کا مذید کہنا کہ ہماری پوری کوشش ہے گھروں میں بیٹھ کر جس حد تک ممکن ہو چیرٹی کام کر سکیں۔فرحت محمود کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر افراد کی خدمت کر کے دلی خوشی ہوتی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی ادھیڑ عمر افراد کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں ۔ مقامی ہوٹل کی مالکہ پولین کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر اور بے گھر افراد کی ضروریات کمیونٹی کے مخیر حضرات کی مالی معاونت سے ممکن ہوتا ہے میں خوش آمدید گروپ کی خواتین کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنا وقت نکال کر رضاکارانہ خدمات سرانجام دیتی ہیں ۔ رخسانہ علی نے بھی ضرورت مند افراد کی خدمت سے خوشی ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں