مانچسٹر(عارف چودھری)مصطفائی شریف چیرٹی عالمی سطح پر ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے رضاکاروں اور کمیونٹی کے مخیر حضرات کی مالی معاونت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یمن کے اندر لاکھوں افراد روز مرہ ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء سے محروم ہیں اور بھوک سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے مصطفائی شریف چیرٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت روز مرہ ضروریات کی اشیاء و دیگر ضروری سامان پر مشتمل ایک کنٹینر یمن بھیجنے کے لیے جمع کیا ۔ ذخیرہ شدہ سامان باندھنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفائی شریف چیرٹی کی روح رواں ڈاکٹر فصعی کا کہنا تھا کہ یمن وہی ملک ہے جس سے سرکار مدینہ کو محبت تھی اللہ پاک و نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہماری اس محبت کو قبول کرے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ میں رضاکاروں ، تنظیم کے اہلکاروں اور جن لوگوں نے چیرٹی کے لیے دل کھول کر عطیات دے سب کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ سب کو اسکا اجر دے اور ہم سب کو مصطفائی جھنڈے تلے آخرت میں بھی جگہ دے۔ چیرٹی کی ڈائریکٹر متحرک سماجی شخصیت عالیہ ہاشمی نے کہا یمن کے دکھی لوگوں کی مدد کے لیے ہم سب جمع ہیں اس وقت جو جس مصیبت اور حالات سے گزر رہے ہیں ہم سب انکے لیے دکھی ہیں ۔پاکستان کے سابق ممتاز بیورو کریٹ انعام سحری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فصعی کی شخصیت ایسی ہے کی کمیونٹی نے یمن کے ضرورت مندوں کے لیے کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دے ہیں اس نیک مقصد کے لیے ہم انکے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔ سجاد حیدرشاہ کا کہنا تھا کہ یمن کے مسلمان جن مشکلات سے دوچار ہیں ہر شخص کو انکی مدد اور خدمت کرنی چاہیے۔ سماجی اور مزہبی شخصیت احمد نواز کا کہنا تھا کہ امدادی سامان جو یمن کے مسلمانوں کے لیے جا رہا ہے اللہ تعالیٰ تمام کارکنانِ اور یورپ کے اندر رہتے ہوئے یمن کے مسلمانوں اور انسانیت کے لیے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں قبول فرمائے
