ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پسٹل30بور14عدد،بندوق12بور1عدد معہ متعدد گولیاں برآمد، 14کس ملزمان گرفتار
ساہیوال(آ صف ندیم )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان کی ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان محمد جہانزیب،انیس زاہداورنفیس،پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان پرویز اورعمر دراز،پولیس تھانہ کمیر نے ملزم نورصمند،پولیس تھانہ ہڑپہ نے ملزمان جان شیر،بابر،محمد صابر،کامران،محمد شہباز،علی خان محمد صابراور محمد شہباز سے الگ الگ پسٹل30بور14عدد جبکہ ملزم محمد صابر سے بندوق12بور1عدد معہ متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔ملزمان کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیااورعلیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے۔
جا ری کردہ: