ایمانداری محنت اورمیرٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے پولیس افسران میرے بہت قریب ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس افسرساہیوال

Spread the love

ڈسٹرکٹ پولیس افسرساہیوال سردار امیر تیمور بزدار نے کہا ہے کہ ایمانداری محنت اورمیرٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے پولیس افسران میرے بہت قریب جب کہ کرپٹ جھوٹے اور کام نہ کرنے والے پولیس ملازمین کی میرے قریب کوئی گنجائش نہ ہو گی شریف شہریوں اورتمام سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں وہ بغیر کسی سفارش اور سہارے کے مجھے مل سکتے چوروں ،بدمعاشوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیاکو ضلع میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کے دوران کسی پولیس ملازم کی طرف سےشریف شہری کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کروں گا تمام پولیس اسٹیشن میں تعینات افسران آنے والے اچھے شہریوں کو عزت دیں اور ان کےجائز کام فوراً کریں کیونکہ عام لوگوں کی خدمت کسی بھی عبادت سے کم نہیں ہوتی میں اپنی تمام کوشش کروں گا کہ ضلع ساہیوال میں جرائم کو کم کر سکوں تاکہ شہریوں کا ہمارے محکمہ پولیس پر اعتماد اور زیادہ بڑھ سکے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ تمام برانچوں اور پولیس لائن دورہ کیااور وہاں پر پولیس ملازمین شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں