جہلم(چوہدری محمد ریاض گوندل +عمیراحمدراجہ)جہلم میونسپل کارپوریشن کا مالکیتی ڈسپنسری کا کیس اوپن،نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے اینٹی کرپشن پولیس متحرک،تھانہ اینٹی کرپشن نے ٹھوس شواہد ملنے پر 1 درجن سے زائد ملزمان پر 2017میں مقدمہ درج کیا تھا، بااثر تاجر،سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے مقدمے کو دبادیاگیا،کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی میں ملوث ملزمان میں معروف تاجر شیخ ندیم اصغر،چوھدری راشد منہاس،ارشد محمود،رینٹ انسپکٹر افسرخان،غلام احمد زمرد،خواجہ آصف جاوید سمیت 14ملزمان ملوث ہیں تفصیلات کے مطابق2017میں تھانہ اینٹی کرپشن پولیس کو اطلاع ملی کہ سٹی ڈسپنسری جوکہ 14مرلے اراضی پر مشتمل ہے کو ایک دکان ظاہر کرکے چند ہزار روپے کرایہ ادا کرکے سرکاری خزانے کو2007سے ماہانہ لاکھوں اور سالانہ کروڑوں روپے کانقصان پہنچایاجارہا ہے تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے انکوائری اسسٹنٹ کمشنر دینہ،اور لیگل ایڈوائزر سے بھی تحقیقات کروائی گئی جس میں زرائع کی رپورٹ کو حقائق پر مبنٰی قرار دیتے ہوئے نامزد ملزمان جن میں سٹی ڈسپنسری کے کرایہ دار (1) شیخ ندیم اصغر ولد شیخ محمد اصغر،(2)علی ٹی ایم او(3)گلریز افضل وڑائچ ٹی او ایف(4)عمران خالد وڑائچ ٹی او ایف(5)راشد منہاس ٹی ایم او(6)زاھد عمران ٹی او ایف(7)صفدر وڑایچ ٹی،او ائی ای ایس (8) شکیل انجم اعوان اے ٹی اوآی ای ایس،(9)ارشد محمود،ٹی ایم او(10) محمد افسرخان رینٹ انسپکٹر،(11)راحیل کیانی سب انجینر کو نامزد کرکے (1)سابق تحصیل ناظم چوھدری غلام احمد زمرد،(2)سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ آصف جاوید،(3)اللہ رکھا اے ڈی سی جی ایڈمنسٹریٹر وافسران واہلکاران کا کردار واضح کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہوئے مقدمے کااندراج کرلیاگیا تھا لیکن بااثر تاجر،سیاست دانوں اور سرکاری افسران نے ملی بھگت کرکے مقدمے کو زیر زمین کردیاتھا اب موجودہ حکومت نے زیرالتوا مقدمات میں ملوث نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری خزانے کو پہنچائے گئے نقصان کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں انتہائی باوثوق زرایع سے معلوم ہوا ہیکہ تھانہ اینٹی کرپشن نے سٹی ڈسپنسری کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کے رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان، گلریز افضل ولد خالد حسین،شیخ ندیم اصغر ولد شیخ محمد اصغر، راحیل کیانی نے گرفتاری سے قبل عبوری ضمانتیں حاصل کرلی ہیں، جبکہ باقی ملزمان نے تاحال نہ تو عبوری ضمانتیں کروائی ہیں اور نہ ہی اینٹی کرپشن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے،شہریوں کاکہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ کوئی اہلکار کسی سرکاری ادارے کو نقصان نہ پہنچاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
