گزشتہ روزمزید 8 افراد کی کورونارپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 8 افراد کی کورونارپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 83 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 14 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 39653 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 919 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 14 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں،اب تک کل 817 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 16 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 25500 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 426 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 7 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 37 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں