تبلیغ جماعت کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Spread the love

جیکب آباد میں تبلیغ جماعت کے 153 افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری، 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا میں مبتلا مریضوں کو سکھر منتقل کردیا گیا

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جیکب آباد ضلع کی مختلف مساجد میں قرنطینہ میں موجود تبلیغ جماعت کے 153 افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ کی رپورٹ گمس انتظامیہ نے جاری کردی گئی ہے جس میں سے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے، ضلع جیکب آباد کے مختلف علاقوں کی مختلف مساجد میں قرنطینہ میں موجود تبلیغ جماعت جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے ٹھل کے قصبہ داد محمد بنگلانی کی مسجد میں مقیم 4 افراد، گاؤں محمد یعقوب خان کھوسو کی مسجد میں 1، جامع مسجد میرانپور گڑہی خیرو میں مقیم 2 افراد اور گاؤں سنانی بلیدی گڑہی خیرو میں مقیم 1 افراد شامل ہیں جنہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئسیولیشن کے لیے سکھر منتقل کردیا گیا ہے، تبلیغ جماعت کے جن 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کا تعلق پنجاب، 2 کا اسلام آباد اور 3 افراد کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری نے بتایا کہ تبلیغ جماعت کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے کورونا میں مبتلا افراد کو سکھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ صحت کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تبلیغ جماعت کے 153 افراد کی ٹیسٹ کی گئی جن میں سے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن کی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئی ہے انہیں سکھر منتقل کیا جائے گا جبکہ جن 145 افراد کی ٹیسٹ کلیئر آئی ہے ان کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کرکے اپنے علاقوں کی طرف بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں