جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند)جیکب آباد میں سرکاری راشن نہ ملنے کے خلاف مستحق خواتین انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی، جیکب آباد کے علاقے گلاب ماچھی کی رہائشی خواتین نے سرکاری راشن نہ ملنے کے خلاف ڈی سی آفیس کے مین گیٹ کو بند کرکے دھرنا دیا اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ سرکاری راشن من پسندوں کو دیا جارہا ہے، اس موقع پر احتجاج کرنے والی خواتین حمیداں، امیران اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مستحق لوگوں کے لیے آنے والے راشن میں کرپشن کی جارہی ہے مستحق لوگوں کو ایک کلو آٹا بھی نہیں دیا جارہا ایک ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں مگر انتظامیہ صرف طفل تسلیاں دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ چندروز قبل ہم سے شناختی کارڈ بھی لیے گئے مگر ابھی تک راشن نہیں دیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ راشن فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
