ساہیوال آصف ندیم..گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے حافظ محمد زکریا خاں کوارڈینیٹر پنجاب سرور فاؤنڈیشن اور نوید رضوان جنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں چیچہ وطنی پریس کلب کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات۔
ملاقات میں کرونا ریلیف پیکجز اور سرور فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو۔
اس موقعہ پر سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں چیچہ وطنی پریس کلب نوید رضوان نے چیچہ وطنی پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ کا چیچہ وطنی کے غریب اور مستحق خاندانوں کو راشن پیک کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقعہ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پنجاب بھر میں غریب و نادار افراد کی فلاح وبہبود اور ان کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
ان ک مزید کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں مختلف فلاحی ادارہ جات اور مخیر حضرات کا تعاون حاصل کر رہے ہیں۔
اس موقعہ پر اہلیہ گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور صاحبہ بھی موجود تھیں۔