تحریک انصاف کے ساتھ عوامی انصاف جاری ہے

Spread the love

تحریر -بیرسٹر امجد ملک
تحریک انصاف کے ساتھ عوامی انصاف جاری ہے۔ جب عوام کو استعمال کرکے پھینکو گے تو عوام بھی اپنی باری پر دوبارہ ڈسے جانے سے انکار کردیں گے۔

این اے 249کراچی میں عوام نے سرکارکے ساتھ وہی کچھ کیا ہے جو عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا۔ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے۔

نتائج میں تاخیر نے تکنیکی سوالات اٹھائے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ عوام اور رنر اپ کا اعتماد بحال کریں اور اسے ڈسکہ 2 نہ بننے دیں۔ ووٹ کی عزت نہ صرف ہونی چاہیے بلکہ ہوتی نظر بھی آنی چاہیے۔

تحریک انصاف کی ہار عوام کی جیت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی ٹرف پر بحیثیت صوبائی حکومت اپنا ہولڈ ثابت کیا ہے۔ جیت کا مارجن اور لیڈ مگر کم ہے اور نگرانوں کی موجودگی میں جنرل الیکشن میں مفتاح اسمعیل اور مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر بھرپور چیلنج پوز کرے گی ۔ عوام کو اپنے ووٹ کی جیت پر مبارک ۔‬ پی ڈی ایم جیت گئی۔
آواز خلق نقارہ خدا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں