کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم کو اسی ہفتے ختم کرنے کی ہدایت کردی

Spread the love

ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم کو اسی ہفتے ختم کرنے کی ہدایت کردی، غلہ منڈی میں جاری آپریشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، اب بازاروں کی صفائی اور ملبہ اٹھانے کے کام میں تیزی لائی جائے، میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت۔وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جن بازاروں میں تجاوزات گرانی باقی ہیں انہیں بھی فوری صاف کرکے شہر سے ملبہ اٹھانے کے کام پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکی چوک میں ریڑھی بازار لگانے کے لئے کارپوریشن انہیں بھرپور مدد فراہم کرے تاکہ نئی جگہ پر انہیں کاروبار میں آسانی ہو۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کنعان پارک میں جاری بحالی کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے اور پارک کو اصلی شکل میں بحال کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں